وندے بھارت مشن کے تحت پانچ روز میں چھ ہزار ہندوستانیوں کی وطن واپسی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍بیرون ملک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے شروع کئے گئے ‘وندے بھارت’ مشن کے تحت پہلے پانچ روزمیں چھ ہزار سے زائد ہندوستانی اپنے وطن واپس آ چکے ہیں۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے آج بتایا کہ اس مشن کے تحت 11 مئی تک 31 پروازوں میں 6،037 ہندوستانیوں کو ملک واپس لایا گیا ہے ۔مشن کاآغاز 07 مئی کو کیا گیا تھا۔ اس مشن کے تحت شہری ہوا بازی کی وزارت ہندوستانیوں کو ان کے وطن واپس لانے کے لیے وزارت خارجہ اور ریاستی سرکاروں کے ساتھ تال میل کررہی ہے ۔مشن کے پہلے مرحلے میں 12 ممالک سے 14،800 ہندوستانیوں کو واپس لانے کی منصوبہ بندی ہے ۔ ایئر انڈیا اپنی ذیلی ایئر انڈیا ایکسپریس کے ساتھ کل 64 پروازیں چلا رہی ہے ۔ ایئرانڈیا کے ذریعے 42 اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعے 24 پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ یہ پروازیں 12 ملکوں کے لیے ہیں، جن میں امریکہ، برطانیہ، بنگلہ دیش، سنگاپور، سعودی عرب، کویت، فلپائنس، متحدہ عرب امارات اور ملیشیا شامل ہیں۔ ان 64 پروازوں کے ذریعے پہلے مرحلے میں 14 ہزار 800 ہندوستانی شہری وطن واپس آگئے ہیں۔ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے اس زبردست عمل کے دوران حفاظت اور صفائی ستھرائی کے پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا گیا ہے ، جو حکومت اور ڈی جی سی اے کے ذریعے تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ایم او سی اے ، اے اے آئی اور ایئرانڈیا نے وطن واپسی کے ان حساس طبی مشنوں کے تحت مسافروں، عملے اور گراؤنڈ اسٹاف کے تحفظ کو ترجیح دینے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا