اترا کھنڈ میں درماندہ جموں وکشمیر کے 1250شہریوں کا خروج

0
0

اب تک براستہ لکھن پور 37,147 یوٹی داخل۰1100مسافروں کو لے کر پہلی ریل گاڑی اودھمپور پہنچ گئی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر حکومت کی متواتر کوششوں کے سبب یونین ٹریٹری کے 1250شہریوں جو کہ کووِڈ۔ 19لاک ڈاون کے سبب اُتراکھنڈ کے دُور دراز علاقوں میں درماندہ ہیں، کو گزشتہ چار دنوں کے دوران وہاں سے نکالا گیااور فی الوقت 37,147 یوٹی شہری براستہ لکھن پور جموں وکشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔اسی طرح بنگلو ر سے درماندہ افراد کو لے کر پہلی ٹرین اودھمپور پہنچ چکی ہے اور 1100مسافروں کو لے کر گوا سے ایک اور ریل گاڑی پہنچ رہی ہے۔جموںوکشمیر حکومت کے نوڈل آفیسر برائے مائیگرنٹ مزدوروں کے اعداد و شمار کے مطابق اُترا کھنڈ ریاست میں قریبی 2000 طلباء ،کامگار اور دیگر اَفراد درماندہ ہیں جن میں گزشتہ چار دنوں کے دوران 50فیصد کو وہاں سے نکالا گیا ہے اور اس سلسلے میں اُترا کھنڈ کے دُور دراز علاقوں سے جن میں دھنولتی ، نینی تال، پٹوراگڑھ ، چمولی ، اترکاشی ، پوڑی ، چمپاوت ، رودریاپراگ بھاگیشور ، تہری گروال ، پرتاپ گڑھ ، بردکوٹ ، دھڑچھولہ ، المورا اور منشی یاری وغیرہ  علاقوں سے درماندہ افراد نکالے گئے۔درماندہ افراد کے خروج میں جموںوکشمیر اور اُتراکھنڈ اِنتظامیہ کے قریبی تعاون سے ممکن ہوسکا۔تفصیلات دیتے ہوئے یوٹی کنٹرول آفیسرنے کہا کہ قریباً 251 مزدور المورا میں درماندہ تھے اور ریاست سے 258مزدوروں کو نکالنے کا کام عمل میںلایا گیااور المورا کنٹرول روم سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ فی الوقت کسی بھی جموں وکشمیر یوٹی کے مزدور کی درخواست موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11؍ مئی 226افراد کو لے کر 12گاڑیاں اتراکھنڈ سے جموںوکشمیر کی جانب روانہ ہوئی ہیں۔واپس آنے والوںمیں زیادہ تر کا تعلق پونچھ ، ریاسی ، ڈوڈہ ، اننت ناگ اور بارہمولہ سے ہیں۔دریں اثنا 12؍ مئی صبح تک براستہ لکھن پور  37,147 درماندہ شہری یوٹی واپس آرہے ہیں جن میں 10301پنجاب ، 18095ہماچل پردیش اور 6515 دیگر ریاستوں اور یوٹیوں جن میں دلّی، گجرات ، راجستھان ، ہریانہ ، چھتیس گڈھ ، اتراکھنڈ ، مہاراشٹریہ ، اترپردیس ، اڑیسہ ، آسام اور مدھیہ پردیش سے واپس آرہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا