اروشی روتیلا : کورونا کے خلاف جنگ میں پانچ کروڑ کا عطیہ دیا

0
0

ممبئی ، 12 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے کورونا کے خلاف جنگ میں پانچ کروڑ روپے بطور عطیہ دیئے ہیں۔

بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے کورونا کے خلاف جنگ میں مددکے لئے ہاتھ بڑھایا ہے۔
اروشی نے بھی پانچ کروڑ روپے بطور عطیہ دیئے ہیں۔
اروشی نے کہا کہ ہمیں اس لڑائی میں ساتھ چلنے کی ضرورت ہے اور کوئی بھی عطیہ چھوٹا نہیں ہوتاہے۔

اروشی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو ورچوئل ڈانس ماسٹرکلاس سے آگاہ کیا تھا۔
اس کلاس میں اروشی نے لوگوں کو مفت میں زومبا ، تباٹا اور لاطینی ڈانس سکھایا ہے۔
ان کا سیشن ان تمام لوگوں کے لئےمفت کھلا ہے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور یہ ڈانس فارم سیکھنا چاہتے تھے۔
انہوں نے سیشن میں زومبا ، تباٹا اور لاطینی ڈانس کی تعلیم دی۔
ٹک ٹاک پر ڈانس ماسٹرکلاس کی وجہ سے 1.8 لوگ اروشی سے جڑے اور اس سے ارووشی کو پانچ کروڑ روپے ملے، جو انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں عطیہ کردیئے۔

اروشی روتیلا نے کہا ’’میں نہ صرف اداکاروں ، سیاستدانوں ، موسیقاروں یا پیشہ ور ایتھلیٹوں کی شکرگزار ہوں بلکہ ان سبھی لوگوں کا شکر یہ کرتی ہوں جو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی مدد کررہے ہیں کیونکہ ہم سبھی کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔
کوئی بھی تعاون چھوٹا نہیں ہوتا۔
ہم ساتھ مل کر اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا