کشمیر کے آٹھ اضلاع میں ٹو جی موبائل انٹرنیٹ بحال، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں فون و انٹرنیٹ خدمات ہنوز معطل

0
0

سری نگر، 12 مئی (یو این آئی) وادی کشمیر میں بجز جنوبی کشمیر کے پلوامہ و شوپیاں اضلاع کے قریب ایک ہفتے کے بعد پیر اور منگل کی درمیانی شب کو ٹو جی موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئیں۔

بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ علاقے میں ماہ رواں کی 6 تاریخ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم آرائی کے دوران حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف کمانڈر ریاض نائیکو کی اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاکت کے فوراً بعد وادی میں ٹو جی انٹرنیٹ خدمات اور بعد ازاں فون خدمات منقطع کردی گئی تھیں۔

متعلقہ حکام نے اگرچہ بعد میں 9 مئی کو پلوامہ اور شوپیاں کو چھوڑ کر وادی میں فون خدمات بحال کردی تھیں تاہم انٹرنیٹ خدمات معطل ہی تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا