ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد 70756 ہوئی، 2293 اموات

0
0

نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) ملک میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناانفیکشن کے 3604 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 70756 ہو گئی اور اس دوران 87 افراد ہلاک ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2293 تک پہنچ گئی۔
متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرنے کے ساتھ ہی ہندوستان 50 ہزار سے زائد انفیکشن کی تعداد والے ممالک کی فہرست میں 13 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 70756 لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2293 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں اب تک 22455 لوگ اس انفیکشن سے مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
ملک میں کوروناسے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں 23401 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 868 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں ریاست میں 4786 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
کوروناوائرس ’كووڈ -19‘ سے متاثر ہونے کے معاملے میں ملک کی مغربی ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 8541 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 513 اموات ہوئی ہے۔ وہیں 2780 لوگوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی کی بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہے۔ یہاں اس سے اب تک 7233 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کوروناکے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 73 پر برقرار ہے۔ وہیں 2129 لوگوں کے علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا