کووڈ 19 وباء کے دوران جے کے ایس ایل ایس اے کی سماج کے مختلف طبقوں کے لوگوں تک رسائی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس اور جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے کی سرپرستِ اعلیٰ جسٹس گیتا متل کی رہنمائی کے تحت جموں کشمیر سٹیٹ لیگل سروس اتھارٹی کے ایگزیکٹو چئیر مین جسٹس راجیش بندل کووڈ 19 وباء کے دوران سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے اُن تک پہنچے ۔ جے اینڈ کے ایس ایل ایس اے نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران مصیبت زدگان کی مدد اور اُن کی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے ایک جامع منصوبہ مرتب کیا اور مزدوروں اور ڈیلی ویجروں کی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچا ئی اور دیگر ریاستوں کے مائیگرنٹ مزدوروں کو مدد فراہم کی ۔ ملک کے دیگر ریاستوں سے وابستہ مزدوروں ، ڈیلی ویجروں جو کہ جموں کشمیر اور لداخ ٰو ٹیز میں درماندہ تھے ، کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے سیکرٹری ڈی ایل ایس اے رام بن امت شرما کی نگرانی میں ایک ہیلپ لائین 9419035006 قائم کی ۔ اسی طرح سیکرٹری ڈی ایل ایس اے اننت ناگ رافعیہ حسن کی زیر نگرانی ہیلپ لائین نمبر 9149450377 قایم کی گئی ۔ ہیلپ لائین نمبرات کے قیام سے ہی ان پر موصول شکایات کا ازالہ راشن اور دیگر خورد و نوش کی اشیاء فراہم کر کے کیا گیا ۔ واضح رہے اپریل 27 سے مئی دوم تک ان نمبرات سے 919 کالیں موصول کی گئیں ۔ طلبا کی شکایات کے ازالہ کا معاملہ بھی متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر اور لداخ یو ٹیز سے وابستہ طلبا کیلئے بھی فیضان الحق اقبال 9622200042 اور سواتھی گپتا 941919340 جو کہ بالترتیب سیکرٹری ڈی ایل ایس اے بارہمولہ ، سانبہ ہیں کی نگرانی میں ہیلپ لائینیں قائم کی گئیں جن پر 1458 کالیں موصول ہوئیں اور ان کا ازالہ بھی کیا گیا ۔ جے کے ایس ایل اے نے 6 نوڈل افسران پر مشتمل ایک اور ہیلپ لائین اکیلے رہ رہے سینئر شہریوں کیلئے شروع کی گئی جو ادویات اور دیگر عام استعمال کی اشیاء کی خرید کیلئے باہر نہیں جا سکتے ہیں اس کے علاوہ اُن کی لازمی طبی جانچ کی بھی سہولت فراہم کی گئی اس ہیلپ لائین پر 252 کالیں موصول ہوئیں جن کا ازالہ بھی کیا گیا ۔ اس کے علاوہ جے کے ایس ایل ایس اے پہلے ہی گھریلو تشدد کی شکار خواتین کو قانونی امداد بہم رکھ رہی ہے ۔ ایسی خواتین کو معاملات کے بارے میں جانکاری دینے کے علاوہ قانونی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔ جے کے ایس ایل ایس اے تشدد کی شکار خواتین کیلئے پولیس سٹیشنوں اور وکلاء کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔ خواتین اور لڑکیوں کیلئے ٹیلی اور آن لائین قانونی اور کونسلنگ خدمات میں اضافہ کیلئے ایس ایل ایس اے نے جموں کشمیر اور لداخ کی یو ٹیز کے ہر ضلع میں خواتین وکلاء کی ٹیمیں نامزد کی ہیں جو کہ ون سٹاپ مراکز اور ہیلپ لائین برائے خواتین 181 کے انتظام سے وابستہ ملازمین کے ساتھ قریبی تعاون یقینی بنا رہی ہیں ۔ جموں کشمیر یوٹی میں لاک ڈاؤن مدت کے دوران خانگی تشدد کے معاملات سے متعلق رپورٹ درج کی گئی جبکہ لداخ یو ٹی سے ایسی کوئی بھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو درپیش مختلف مشکلات کے پیش نظر جے کے ایس ایل ایس اے نے مختلف ڈی ایل ایس اے سے وابستہ 6 سیکریٹریوں بشمول نوشاد احمد خان 9622283677 ، سندیپ کور 9419223000 ، نور محمد 9419005744 ، خورشید السلام 9419092103 ، سپلزس انگمو 9419341131 اور سوانگ فونسنگ 9419978757 کی نگرانی میں ہیلپ لائین قائم کی ۔ ہیلپ لائین جو کہ 16 اپریل سے شروع کی گئی پر 27 اپریل سے دوم مئی تک 846 نوجوانوں کی 658 کالیں موصول ہوئیں ۔ جے کے ایس ایل ایس اے نے جموں کشمیر اور لداخ یو ٹیز کے ٹرانسڈ جنڈر کیلئے بھی سروے کر کے قریباً 680 افراد کیلئے انتظامیہ اور رضا کار تنظیموں کی مدد سے راشن اور دیگر اشیائے خورد نوش فراہم کئے گئے ۔ لاک ڈاؤن مدت کے دوران بچوں کو تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے جموں کشمیر اور لداخ کے محکمہ سکولی تعلیم کے تعاون سے ایک فورم ایکٹوٹی کورونا کے نام سے قائم کیا گیا ۔ اس ایکٹوٹی میں تین سے چھ سال کی عمر کے بچوں نے سیو دی پلانٹ کے موضوع پر پینٹنگ اور نظمیں لکھیں جبکہ 7 سے 10 سال کی عمر کے بچوں نے کووڈ 19 وباء کے سبب لاگو لاک ڈاؤن کے فوائد کے موضوع پر پوسٹر ، افسانے اور سلوغن پیش کئے ۔ اس کے علاوہ 11 سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں نے ہمارے مخلوط ثقافت کے ورثے کے تحفظ کے موضوع پر مضامین ، سلوغن اور تصاویر پیش کیں ۔ جن کو وصول کرنے کی آخری تاریخ 3 مئی سے بڑھا کر 17 مئی کی گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا