دھیرے دھیرے اورمحتاط طریقے سے …

0
0

سڑک، ریلوے ، ہوائی راستے کھولنا معاشی سرگرمیوں کے لئے ضروری:چدمبرم
یواین آئی

نئی دہلی؍؍سابق وزیر خزانہ اورکانگریس کے سینئر لیڈرپی چدمبرم نے ریل گاڑیوں کے مرحلہ وار شروع کرنے کے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے ریلوے کے ساتھ ہی سڑک اور ہوائی آمدورفت بھی مرحلہ وار شروع کیا جانا چاہئے ۔مسٹر چدمبرم نے پیر کو ٹوئٹ کیا کہ ‘‘حکومت نے انٹراسٹیٹ مسافر ریل گاڑیوں کو چلانے کا صحیح قدم اٹھایا ہے ۔ اسی طرح سے دھیرے دھیرے اورمحتاط طریقے سے سڑک اور ہوائی ٹرانسپورٹ بھی شروع کیا جانا چاہئے ۔ مسافروں اور سامان کے لئے ریلوے ، سڑک اورہوائی ٹرانسپورٹ کی آپریٹنگ معاشی اور کمرشیل سرگرمیوں کے موثر ڈھنگ سے شروع کرنے کا واحد طریقہ ہے ۔واضح رہے کہ ریلوے نے منگل کو مرحلہ وار طریقہ سے ریلوے آمدورفت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریلوے ٹکٹ صرف آن لائن ملیں گی اور اس کے لئے پیر کو چار بجے سے ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ابتدا میں صرف پندرہ اسپیشل ٹرینوں کے 30 چکر لگیں گے ۔ دہلی سے چلنے والی یہ گاڑیاں آسام، مغربی بنگال، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، جموں، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرلہ، مہاراشٹر، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ اور تریپورہ کو جوڑیں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا