’کوروناسے فتح پا چکے‘

0
0

دہلی میں تبلیغی جماعت کے ارکان کی کورنٹن مراکز سے چھٹی کا حکم
یواین آئی

نئی دہلی؍؍دہلی سرکار نے تبلیغی جماعت کے اراکین کورنٹن مراکز سے گھر جانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔دہلی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو اس سلسلے میں حکم کا خط جاری کیا گیا ہے ۔ نظام الدین مرکز میں منعقدہ تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے فی الحال کل 2446رکن مختلف کوارنٹن مراکز میں ہیں۔وزیر صحت ستیندر جین نے بھی کچھ دن پہلے کوارنٹن کی مدت پوری کرنے والے جماعت والوں کو گھر جانے دینے کی بات کہی تھی اور اب سرکاری حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔حکم میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت سے منسلک جو لوگ کوروناسے فتح پا چکے ہیں، انہیں پروٹوکول یا مرکزی وزارت صحت کے معیاری آپریشنل طریقہ کار (SOP) کی بنیاد پر مراکز سے چھوڑا جا سکتا ہے ۔دوسری ریاستوں کے جمات والوں کو ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کرنے کو بھی کہا گیا ہے ۔حکام سے یہ بھی یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے کہ کورنٹن مراکز سے چھوڑے گئے جماعتی اپنے گھروں کے علاوہ ادھر ادھر کہیں نہیں گھومیں۔ جو جماعتی دارالحکومت سے ہیں، ان کو کورنٹن مرکز سے جانے کے لئے پاس جاری کیا جائے ۔کل تبلیغی جماتوں میں سے 567 غیر ملکی ہیں۔ ان میں سے جو بھی کورونا سے فتح پا چکے ہیں اور دارالحکومت کے کوارنٹن مراکز میں رہ رہے ہیں، انہیں مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق، دہلی پولیس کی حراست میں بھیجنے کو کہا گیا ہے ۔پولیس انتظامیہ سے اس پر مکمل نگرانی رکھنے کے لیے کہا گیا ہے کہ جماعتی کس طرح اپنی ریاست میں جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ تمام اپنے گھر کے علاوہ مسجد یا کہیں اور نہیں ٹھہریں۔حکم میں کہا گیا ہے بسوں کے ذریعے بھی جماعتوں کو ان ریاستوں میں بھیجنے کا امکان دیکھاجا سکتاہے ۔ اس دوران سوشل ڈسٹیسنگ اور ہدایات کا ضروری طور پر مکمل خیال رکھیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا