راجوری میں ایک کروڑ 64 لاکھ روپے مالیت کے کرنسی نوٹ ضبط: پولیس

0
0

یواین آئی

راجوری؍؍جموں و کشمیر پولیس نے ضلع راجوری میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران ایک کروڑ 64 لاکھ روپے مالیت کے کرنسی نوٹ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی راجوری شیما نبی قصبا نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘ضلع پولیس راجوری اور بھارتی فوج نے سریا نامی گائوں میں مل کر ایک سرچ آپریشن چلایا۔ تلاشی کے دوران ہمیں دو بیگ ملے جن کے اندر زائد از ایک کروڑ 64 لاکھ روپے مالیت کے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلا کہ یہ بیگ سریا کے رہنے والے منظور احمد ولد گلزار حسین کے ہیں۔ یہ شخص مشترکہ تلاشی پارٹی کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہو گیا اور ابھی تک گرفتاری سے بچنے کی کوششوں میں مصروف ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘یہ شخص (منظور احمد) سکندر نامی شخص کا رشتہ دار ہے جس کو کچھ دن پہلے پنجاب اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ پارٹی نے گرفتار کیا تھا’۔شیما نبی نے کہا کہ بیگوں سے برآمد ہونے والے کرنسی نوٹوں کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں ضبط کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ جیسے ہی کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے یا کچھ برآمد ہوتا ہے وہ تفصیلات آپ کے ساتھ شیئر کی جائیں گی’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا