دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز ، 2.79 لاکھ ہلاکتیں

0
0

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی ، 10 مئی ( یواین آئی) عالمی وبا وائرس (كووڈ -19) کے دن بدن بڑھتے قہر کے درمیان کورونا متاثرین کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوزکر گئی ہے ۔ دنیا بھر کے 187 ممالک اور علاقوں میں اب تک 40،38،663 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں اور 2،78،631 ہلاک ہو چکے ہیں ۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور متاثرین کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔ کورونا کے 60 ہزار سے زائد کیسز والے دنیا بھر کے ممالک میں ہندوستان 14 ویں مقام پر ہے ۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 62،939 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2109 ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ملک میں اب تک 19،358 مریض مکمل طور صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں سب سے زائد 13 لاکھ سے زائد کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ اب تک موصول اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے تین ممالک میں دو دو لاکھ اور چھ ممالک میں متاثرین کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ ہندوستان سمیت پانچ ممالک میں یہ تعداد 50 ہزار سے زائد ہو چکی ہے ۔امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25،313 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 13،09،159 ہوگئی ۔ اس دوران 1614 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 77،178 ہو گئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا