’ہل‘کی ویڈیوکانفرنس کے سہارے ہلچل

0
0

دویندر رانا کی ضلع صدور کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ؛عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے این سی کارکنان کو تلقین
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندر سنگھ رانا نے یہاں کووڈ 19صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی صدور کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ میں تلقین کی کہ عوامی مسائل کاازالہ کرنے میں پیش پیش رہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور کووڈ انیس نے زندگی کی رفتار کو ایک کنارے پر لا کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے سماج کا ہر ایک طبقہ متاثر ہو رہا ہے ۔موصوف نے مزید کہا کہ اس دوران غریب طبقہ کافی متاثر ہورہا ہے اور یہی وقت ہے کہ جس میں پیار دینے کی ضرورت ہے کیونکہ سماج کا ہر ایک طبقہ متاثر ہو رہا ہے ۔اس موقع پر خالد نجیب سہروردی،تنویر احمد کچلو، بابو جگجیون لال، سجاد شاہین، بھشن اپال، رومی کھجوریہ، سونیل ورما، اجیت کمار، شفاعت خان، ڈاکٹر شمشاد خان، سوم ناتھ کھجوریہ، دھرمویر سنگھ جموال، نریش بٹو اور سرندر سنگھ بنٹی نے شمولیت اختیار کی ۔ وہیں رانا نے تاریخ میں نیشنل کانفرنس کا مشکل میں پیش کیا جانے والا کردار دہرایا اور امید جتائی کہ تمام کارکنان اس مشکل کی گھڑی میں نمایاں خدمات انجام دیں گے وہیں رانا نے درماندہ مسافروں کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ درماندہ لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جن کیلئے انتظامیہ کو اہم اقدام اٹھانے چاہئے ۔انہوںنے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں فورجی انٹر نیٹ خدمات نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو آن لائین تعلیم حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور یہ خدمات منقطع رکھنا نا انصافی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا