کشمیر: فون خدمات بحال مگر موبائل انٹرنیٹ خدمات پر جاری پابندی سے لوگ پریشان

0
0

سری نگر، 9 مئی (یو این آئی) وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات پر گذشتہ چار دنوں سے ایک بار پھر عائد پابندی سے جہاں قرنطینہ مرکز میں زیر نگرانی سینکڑوں افراد کا جینا مزید دو بھر ہوا ہے وہیں پیشہ ور افراد اور طلبا کے مشکلات بھی مزید بڑھ گئے ہیں۔
اگرچہ ضلع پلوامہ کو چھوڑ کر وادی کے دیگر 9 اضلاع میں فون خدمات کو جمعہ کی شام بحال کیا گیا لیکن ایس ایم ایس سہولیت منقطع ہی رکھی گئی ہے۔

بتادیں کہ حکومت نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ میں حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کی 6 مئی کی صبح اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاکت کے ساتھ وادی میں پہلے موبائل انٹرنیٹ خدمات اور اس کے فوراً بعد فون خدمات بند کردی تھیں تاہم سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ ( بی ایس این ایل) کی فون اور لینڈ لائن خدمات منقطع نہیں کی گئی تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا