تارکین مزدور وں کے بس۔ٹرین کے کرایہ پر ریاستی حکومتیں صورتحال واضح کریں

0
0

نئی دہلی، 5مئی (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے تارکین مزدوروں سے ٹرین۔بس کا کرایہ وصول کرنے کی تنقید کرتے ہوئے منگل کو کہاکہ ریاستی حکومتوں کو اس پر اپنی صورتحال واضح کرنی چاہئے۔
محترمہ مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اگر ریاستی حکومتیں تارکین مزدوروں کا ٹرین۔بس کا کرایہ ادا کرنے میں آناکانی کرتی ہیں تو بی ایس پی اس کا انتظام کرے گی۔ بی ایس پی اپنے اہل ساتھیوں کی مدد سے تارکین مزدوروں کا کرایہ ادا کرے گی۔

محترمہ مایاوتی نے کہاکہ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں تارکین مزدوروں کو ٹرینوں اور بسوں وغیرہ سے بھیجنے کے لئے، ان سے کرایہ وصول کررہی ہیں۔ تمام حکومتیں یہ واضح کریں کہ انہیں بھیجنے کے لئے کرایہ نہیں دے پائیں گی۔ بی ایس پی کی یہ مانگ ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا