ضلع ورک فورس کمیٹی کا کردار ختم !

0
0

خود روزگار کے عمل کو حکومت نے آسان بنایا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍حکومت نے خود روزگار اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے انتظامی نظام کو سہل بناتے ہوئے قرض کی منظوری کے لئے ضلع انتظامیہ کی صدارت میں ورک فورس کمیٹی کا کردار ختم کر دیا ہے۔کھادی و گرام ادھیوگ کمیشن کے صدر ونے کمار سکسینہ نے جمعہ کے بتایا کہ پردھان منتری روزگار گارنٹی پروگرام -پی ایم ای جی پی کے تحت تجاویز کی منظوری دینے میں ورک فورس کمیٹی کے رول کو ختم کرنے کے ساتھ ایک بڑی رکاوٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے ملک میں روزگار کے مواقعوں کی رفتار تیز ہوگی۔ مرکزی چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے وزیرنتن گڈکری کی صدارت میں میتنگ میں ورک فورس کمیٹی کے کردار کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ اس سے پورے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا