نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) کورونا وائرس کووڈ۔ 19′ وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر معیشت کو پٹری پر لانے کی حکومت کی کوشش کے تحت بھاری صنعت اوربپلک انٹرپرائزز کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے جمعرات کو گاڑی صنعت گروپوں کے سربراہان سے وسیع تبادلہ خیال کیا اور ان کے مطالبات پر غور کرنے اور ان کے اہم تجاویز حکومت کے سامنے رکھنے کا انہیں یقین دہانی کرائی۔
مسٹر جاوڈیکر نے ویڈیو کانفرنسنگ بعد یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ گاڑی صنعت کے گروپوں کے سی ای او،چیرمین اور امنیجنگ ڈائریکٹرز (سی ایم ڈی) اور منیجنگ ڈائریکٹرز (ایم ڈی) نے لاک ڈاؤن کے بعد گاڑی صنعتوں کے سامنے پیدا شدہ مختلف حالات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کے سامنے اہم مطالبات رکھے، جن میں مطالبہ بڑھانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے علاوہ بھاری صنعت کو کچھ سہولتیں دیا جانا اور اشیاء اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کٹوتی جیسے اقدامات شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی صنعت گروپوں کے قائدین نے لاک ڈاؤن کے بعد مزدوروں کی واپسی سے پیدا ہونے والے حالات کا بھی ذکر کیا اور کئی طرح کے تجویز پیش کئے تاکہ کورونا انفیکشن سے ملازمین کو بچایا جا سکے۔ صنعتی گروپوں نے ملازمین کی بیچ ٹیسٹنگ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن، فروخت مراکز کا سینیٹائزیشن اور چھ فٹ کے فاصلے کی سوشل ڈسٹیشگ کے بجائے فزیکل ریپ ریٹر جیسے اقدامات کی تجاویز پیش کئے۔