کل عرفان خان ۔ اور آج رشی کپور ہمیں الوداع کہ گئے ۔ بالی ووڈ اور فلمی شائقین کے لئے یہ کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔ اس لئے تو امیتابھ بچن نے لکھا رشی کپور تم چلے گئے۔ میں بر باد ہو گیا۔ بالی ووڈ اداکار رشی کپور (Rishi Kapoor) کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کر کے دی۔ امریکہ میں کینسر کا علاج کرانے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں ہندوستان لوٹے اداکار رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر بدھ کی رات کو انہیں ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔
عرفان خان کی طرح رشی کپور بھی کینسر سے لڑ رہے تھے اور کینسر کے ساتھ ان کی یہ جنگ دوہزار اٹھارہ سے جاری تھی مگر زندگی کی اس جنگ میں وہ ہار گئے اور ممبئی کے ایک اسپتال میں سرسٹھ سال کی عمر میں آخری سانس لی ۔ رشی کپور نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلم میرا نام جوکر سے اپنا فلمی سفر شروع کیا ۔ جس میں رشی کپور نے اپنے والد راج کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا اور اس کے لئے انہیں بیسٹ چائلڈ آرٹسٹ کا نیشنل ایوارڈ ملا ۔ فلم با بی سے رشی کپور نے بطور ہیرو اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی۔
رشی کپور اور اور ڈمپل کباڈیہ کی فلم بابی ایک روما نی فلم تھی ۔ یہ فلم ہٹ ہو گئی اور رشی کپور راتوں رات چاکلیٹ ہیرو کے طور پر مشہور ہو گئے ۔ اس کے بعد رشی کپور نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ۔ نیتو سنگھ اور رشی کپور کی جوڑی پردے پر کافی ہٹ رہیے ۔ دونوں کی شرارتیں دوستی اور پھر دوستی شادی میں بدل گئی ۔ رشی کپور نے کئی کئی ایوارڈ اپنے کام کیا ۔ دوہزار آٹھ میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ رشی کپور کو ان کی فلم امر اکبر انتھونی ۔ لیلی مجنوں ۔ ۔قرض۔ پریم روگ اور دو ہزار اٹھارہ میں ریلیز ہو ئی فلم۔ ملک۔ کے لئے یاد رکھا جائے گا ۔ رشی کپور کو بالی ووڈ میں پیار سے سب چِنٹو کہتے ہیں ۔ رشی کپور اپنی بے باکی کے لئے بھی مشہور تھے ۔ اس لئے سوشل میڈیا کے ذریعہ سرخیوں میں رہتے تھے ۔