بنگلہ دیش میں درماندہ جموں و کشمیر کے طلباءکو واپس لایا جائے

0
0

غلام نبی آزاد نے وزیر خارجہ اور ایل جی جموں و کشمیر سے کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں //راجیہ سبھا میں خزب اختلاف کے لیڈ و سابق وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر غلام نبی آزاد نے جموں وکشمیر کے بنگلہ دیش میں درماندہ طلبہ کو واپس لانے کیلئے وزیزخارجہ اور لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر کے ساتھ بات کی ۔واضح رہے اس مسئلہ پر آزاد نے اس سے قبل بھی وزیر خارجہ سے بات کی تھی جہاں وزیر موصوف نے انہیںیقین دہانی کروائی تھی کہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔اسی سلسلے میںآزاد نے ایک مرتبہ پھر یہ مسئلہ وزیر خارجہ اور لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر جی سی مرمو کے ساتھ بھی اٹھایا ہے اور کہا کہ بنگلہ دیش میں تعلیم حاصل کرنے گئے جموں و کشمیر کے طلبہ عالمی وبائی مرض کرونا وائر س کے پیش نظر درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں اور انہیں واپس لانے کیلئے بروقت انتظامات کرنے کی ضرورت ہے ۔وہیں آزاد نے کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں ان طلبہ کو واپس لانے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔اس ضمن میں وزیر خارجہ نے آزاد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ ریاستی انتظامیہ انہیں قبول کرنے کو تیار ہے تو وہ ان طلبہ کو واپس لانے کیلئے تیار ہیںجس پر آزاد نے لیفٹیننٹ گورنر اور چیف سیکریٹری جموں و کشمیر سے بات کی ،جس پر ایل جی اور چیف سیکریٹری نے رضاءمندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں ان طلباءکو واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا