ملک میں کورونا کیسز دوگنا کا اوسط 11.3 دن: ہرش وردھن

0
0

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش ورھدن نے کہا ہے کہ گذشتہ تین دنوں میں ملک میں کورونا کیسز کے دوگنا ہونے کا اوسط بڑھ کر 11.3 دی ہوگیا ہے جو کورونا پر قابو پانے کے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کورونا سے مرنے والوں کا عالمی اوسط سات فیصد ہے‘ وہیں یہ ہندوستان میں محض تین فیصد ہے اور اس میں 86 فیصد کیسز دیگر بیماریوں سے جڑے ہیں۔
غور طلب ہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے ملک میں کورونا کے دوگنا ہونے کی اوسط 3.2 دن تھا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے بدھ کے روز ملک کے لاینس کلب انٹرنیشنل کے والنٹیئرس اور عہدیداران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں کہا کہ ملک میں 0.33 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں، 1.5 فیصد آکسیجن سپورٹ اور 2.34 فیصد مریض آئی سی یو میں ہیں جو ملک میں صحت خدمات کے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر کسی طرح کی کوئی بھی اور صورتحال پیدا ہوتی ہے تو ہمارے یہاں آئیسولیشن بیڈس، وینٹیلیٹر، پی پی ای اور ماسک کی مکمل ددستیابی ہے۔
وزیر صحت نے کہا کہ ملک میں اس وقت 288 سرکاری اور 97 پرائیویٹ شعبے کی لیبارٹیز کورونا ٹیسٹ میں لگی ہوئی ہیں اور ہر دن 60 ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ آئندہ کچھ دنوں میں حکومت اسے بڑھا کر ایک لاکھ ٹیسٹ یومیہ کر نے جا رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا