شوپیاں تصادم آرائی، دو جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

0
0

سری نگر، 29 اپریل (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ملہورہ علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جاری تصادم آرائی میں اب تک 2 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
کشمیر پولیس زون نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کہا: ’شوپیاں تصادم آرائی میں اب تک دو نامعلوم ملی ٹنٹ مارے گئے، آپریشن ہنوز جاری ہے‘۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کی سہہ پہر کو شوپیاں کے ملہورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پناہ لئے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تصادم آرائی کے دوران اب تک دو جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جائے تصادم آرائی کی طرف گذشتہ شام ہی اضافی فوج کو روانہ کیا گیا ہے تاکہ جنگجو فرار ہونے میں کامیاب نہ ہوجائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا