پونچھ میں ایل او سی پر پھر گولہ باری، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

0
0

یواین آئی

جموں؍؍کورونا قہر کے بیچ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ  کے شاہ پور، کیرنی اور قصبہ سیکٹروں میں ایل او سی پر منگل کے روز قریب گیارہ بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ اور گولہ باری شروع کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے حملے کا بھر جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان سرحد پر نوک جھونک کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔پیر کو ہی پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جبکہ ماہ رواں کی 24 تاریخ کو ضلع راجوری میں ایل او سی پر طرفین کے درمیان گولہ باری تبادلے کے نتیجے میں چار رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔ضلع پونچھ کے کیرنی سیکٹر میں ایل او سی پر 21 اپریل کو طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا اور پھر 17 اپریل کو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ایک بار پھر نوک جھونک ہوئی۔ ضلع پونچھ کے کیرنی اور قصبہ سیکٹروں میں طرفین کی افواج کے درمیان ایک دن میں چار بار آمنا سامنا ہوا۔یہاں یہ بتاتے چلیں کہ طرفین کے درمیان روز کی نوک جھونک کے آر پار کے سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا