برسوں بعد میرے شہر میں مجھے اپنا ٹھکانہ ملا ہے!

0
0

ڈی آئی جی پولیس ادھم پور کی لاک ڈائون کے مثبت پہلوئوں پر نظم
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) ادھم پور – ریاسی رینج سجیت کمار نے ملک بھر میں نافذ کورونا وائرس لاک ڈائون کے مثبت پہلوئوں پر ایک نظم لکھی ہے جس کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔ موصوف پولیس افسر نے کہا کہ میں نے یہ نظم جانباز وردی پوش اہلکاروں کے نام کی ہے جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر موجودہ حالات میں ملک کی خدمت کررہے ہیں۔ نظم کے ابتدائی اشعار ہیں: ‘مدتوں سے بے چین اس شہر کو تصور کا ایک آشیانہ ملا ہے، برسوں بعد میرے شہر میں مجھے اپنا ٹھکانہ ملا ہے۔ کھویا ہوا سکون آس پاس ملا ہے اس لاک ڈائون میں مجھے کچھ خاص ملا ہے’۔نظم کے آخری اشعار ہیں: ‘کاغذوں میں الجھ کر رہ گئی تھی زندگی، ایک زمانہ تھا جب ہم کاغذ کے نائو بناتے تھے۔ رنگ برنگی اڑتی تتلیوں کو دیکھا تو یاد آیا کہ کسی زمانے میں ہم پتنگ بھی اڑاتے تھے’۔ڈی آئی جی سجیت کمار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ‘تیسری عالمی جنگ’ ہے جس کے خلاف ہم سب کو مل کر لڑنا ہے۔ بقول ان کے وردی پوش اہلکاروں کو اپنی جانوں کی پرواہ نہیں ہے بلکہ ان کو اس ملک اور اس کے شہریوں کی سیفٹی کی فکر ہے۔ مسٹر کمار نے اپنی نظم کو وردی پوش اہلکاروں کے نام کرتے ہوئے کہا: ‘میں نے یہ نظم ان جانباز وردی پوش اہلکاروں کے لئے لکھی ہے جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اس ملک کی خدمت کررہے ہیں۔ مجھے اپنی وردی میں ہونے پر فخر ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ریڈ زون ہو یا گرین زون، دونوں جگہوں پر ہم ہی ہیں۔ مجھے بہت دکھ ہوا جب مجھے پتہ چلا کہ میرے ساتھی جالندھر کے اے سی پی کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے مدھیہ پردیش میں ایک نوجوان انسپکٹر کھویا’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا