نا امیدی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں جل اٹھے امیدوں کے چراغ.

0
0
                         سوکھے ہونٹوں کو ملی مسکراہٹ بے قراروں کو آیا قرار
 (ایم ندیم احسن)
جمشیدپور //نا امیدی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں اللہ نے اپنے پسندیدہ منتخب بندوں کو کوہ نور  بنا کر بھیجا اور پھر  غریبوں کی  اندھیری دنیا  روشن ہوگئی اس کے ساتھ ہی  ان کے بجھے  ہوئے چولہے جل اٹھے عید کی سی خوشیوں سے پورا گاؤں جھوم اٹھا یہ کارنامہ کر دکھایا ہے جمیعت علماء سنگھ بھوم کے اکابرین اور ان کے معاونین نے دراصل تین روز قبل سینی سے نامہ نگار کے پاس فون آیا ادھر سے  بل
بالی گوما  سے ایک درد مند نے بے حد دلگیر دلسوز لہجے  میں کہا ندیم بھائی یہاں کی غریب مسلم آبادی بے کس بے و بے  قرار ہے  اگر کچھ لوگوں کے لئے  پانچ پانچ کیلو چاول کا انتظام ہو جائے  تو وہ لوگ روزہ  کی ہمت کر لیں گے میں نے حیرت بھرے لہجے  میں پوچھا  صرف چاول سے  سحری افطار ہو جائے گا ان کا جواب تھا یہ بھی ان کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہوگی بڑا چھوٹا سا مطالبہ تھا دل بے چین ہو گیا سن کے میں خود ڈھائی سال سے بستر علالت میں ہوں اور ایک اندازہ کے مطابق 14 لاکھ سے زائد خرچ ہوگئے  آمدنی کے ذرائع نہ کے برابر ہین  ایسے میں تھوڑی  تھوڑی بہت کوشش کر لیتا ہوں  کہ پریشان حال  لوگوں کے سوکھے ہونٹوں کو مسکراہٹ دے سکوں لیکن یہ ہے میری پہنچ سے بڑا معاملہ تھا میں نے ان کی ڈھارس بندھائی  اور کہا عشاء کی نماز پڑھ کر اللہ سے دعا کرتا ہوں اللہ ضرور کرم کرے گا میں نے جمیعت علماء  کے رہنما مفتی نشاط  احمد کو فون پر سارا ماجرہ کہہ سنایا اور مدد کی اپیل کی انہوں نے یقین دلایا  کہ کل ہی میں اکابرین کے سامنے  بات رکھوں گا اور انشاءاللہ بیس پچیس خاندانوں کو خاطر خواہ غذائی اجناس مہیا کرا دیا جائے گا گا میں  نے صابر بھائی کو فون پر خوشخبری سنائی  دوسرے روز پھر ان کا فون آیا کہ ندیم  بھائی 39 خاندان کی فہرست امام صاحب نے تیار کرلی ہے  میرے پاس  پانچ کٹ تیار تھا لیکن ضر و ر ت مند کہیں زیادہ تھے  میں نے شہر کے کوہ نور  کاشف رضا صدیقی کو کو آواز دی فون پر میری بات ختم ہوتے ہی بغیر ایک  لمحہ گنوائے  انہوں نے جواب دیا  20-15 جتنا گھٹے گا رمضان کٹ حاضر  کردوں گا اور وعدہ کے مطابق انہوں نے  دوسرے دن  جمیعت کی آفس میں تقریبا  بائیس ہزار روپے مالیت کا 15 کٹ بھیج دیا جس کے واحد د جمیعت کی گاڑی 40 رمضان کٹ (ہرکٹ  45 کیلو رمضالے کر سینی پہنچ گئی پورے گی  بھی گاؤں میں  میں خوشی کا ماحول ہے جمیعت علماء اور ان کے معاونین کی یہ ایک ایسی نیکی ہے  جو سبحانہ وتعالی کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ ہے  جذبوں میں صداقت ہو تو اللہ کریم اس ایک  نیکی کو اتنا وزنی کر دے گا کہ گناہوں کا پشتارہ بے وزن ہو جائے گا اور جس جس نے اس نیک کام میں دانے درمے قدمے سخنے تعاون کیا ہے بہت ممکن ہے کہ روز محشر میں پروردگار ان کے ہاتھوں میں  جنت کی  کنجی  تھما دے  جمیعت علماء  کے ذی وقار صدر ڈاکٹر محمد سلیم جنرل سیکرٹری محترم حافظ انور حسین سرگرم رہنما مسجد الرحمن کےخطیب و امام مفتی  نشاط احمد اور اکابرین جمعیت کا یہ عظیم کارنامہ یقینا ان پر اللہ  کی نوازشوں  کے دروازے کھولے گا اور یقین ہے کہ ان کا یہ قابل قدر اقدام اخبار کے قارئین  میں بھی ضرورتمندوں کی دادرسی کا حوصلہ پیدا کرے گا اس طرح چراغ سے چراغ روشن ہونگے اور ان تمام  صاحبان  کو ثواب جاریہ ملتا رہے گا ضرورت ہے کہ فرزندان و بنتان ملت اسلامیہ صدقہ و زکات کی رقم ایسے ضرورت مندوں کی حاجت روائی میں استعمال  کریں اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کریں
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا