دھتکی ڈیہہ  میں دکانوں میں بھگوا جھنڈا لگانے کی کوشش  ناکام

0
0
 دکانداروں نے کی مخالفت مذہبی منافرت پھیلانے کی ہورہی بڑی سازش حکومت سخت کارروائی کرے صدیقی
ایم ندیم احسن
    جمشیدپور //بھاجپا حکومت کے خاتمہ کے بعد ہندو تو کی کشتی پر سوار ہوکر دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے  آر اس اس اس اور بھاجپا کی  ذیلی تنظیمیں  چھوٹے دکانداروں کو مہرہ بنا رہی ہے اسی سلسلے میں آج  وشو ہندو پریشد کے رضاکاروں نے مسلم اکثریتی علاقہ کہ ہندو دکانداروں کی دکانوں میں بھگوا جھنڈا لہرانے کی کوشش کی جس کی دوکانداروں نے مخالفت کی اور ان کی کوشش کو ناکام بنادیا  بہوجن کرانتی مورچہ کے ریاستی قائد  کاشف رضا صدیقی نے کہا کہ یہ  سیدھے ملک کے آفاقی ڈھانچہ کو زمین بوس کرنے  کی ایک ناپاک کوشش ہے انہوں نے کہا کہ وشو ہندو پریشدکا یہ اعلان کہ وہ چھوٹے دکانداروں کو لائسنس جاری کرے گا اور انہیں نہیں کاروبار کی منظوری کیلئے پروانہ جاری کرے گا ایسی کوشش پر روک نہیں لگائی گئی تو ریاست میں دو متوازی انتظامیہ کی  بنیاد پڑ جائے گی انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے اقتدار جانے کے بعد بوکھلائی  بھاجپا پچھلے دروازے  سے مذہب کی بنیاد پر ہندو دکانداروں کو لائسنس جاری کرنے کا شرمناک  کھیل کر دوبارہ اقتدار کی کرسی پر قابض ہونے  کی گھناؤنی سازش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ چھوٹے دوکانداروں کو اس لیے ورغلایا جا رہا ہے  کہ چھوٹے دکاندار  ان کی کھیتی کے لئے بہترین فصل ثابت ہوں گے بڑے دوکاندار شوروم اور مال اس مہم میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ  یہ لوگ پڑھ لکھ کر  کاروبار کی دنیا میں آتے ہیں  کاروبار کرنا جانتے ہیں انہیں حالات کا ادراک بھی  رہتا ہے اس لیے ان کی دکانوں میں بھگوا جھنڈا نظر نہیں آئے گا   جبکہ  بڑے بڑے  شوروم مال اور اور ہوٹل کاروباری بھاجپا  سے جڑے ہیں یا بھاجپا حامی ہیں  لہذا  ان کی امیدوں کے مرکز تربوز بیچنے والے پان دکاندار اور ایسے  چھوٹے موٹے  دوکاندار ہیں  جو غیر تعلیم یافتہ اور سیدھے سادے  ہیں ان کی کھیتی کے لیے بہترین فصل ثابت ہوسکتے ہیں یہی سوچ  انہیں چھوٹے دوکانداروں کو ورغلانے پر آمادہ کر رہی ہے کاشف رضا نی کہا کہ دیش میں آئین ہے قانون  ہے اور دیش آئین اور قانون سے چلے گا ملک میں امن وامان قائم رکھنا ہے تو ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنی ہوگی
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا