سلمان نظامی کی ایک جرأت مندسیاستدان

0
0

امیر مرکز سیری پیٹالنگ ملیشیاء مولانا ایم آئی شمیم نے سلمان نظامی کی سراہنا کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍تبلیغی جماعت کے مرکزپرکروناپھیلانے جیسے الزامات اُٹھانے ومیڈیاکے ایک طبقہ میں بے بنیاد پروگینڈے کیخلاف بے باقی سے آواز بلندکرنے والے نوجوان ہندوستانی سیاستدان سلمان نظامی کی بین الاقوامی سطح پر سراہناکی جارہی ہے،اسی کی ایک کڑی کے طور پر امیر مرکز سیری پیٹالنگ ملیشیاء مولانا ایم آئی شمیم نے تبلیغی جماعت کے حالیہ مسئلہ پر کانگریس لیڈر سلمان نظامی کی جانب سے اٹھائی جانے والی آواز کی سرہنا کی ہے۔واضح رہے کانگریس لیڈر سلمان نظامی نے تبلیغی جماعت کے پیش نظر زی نیوز کی جانب سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبر کو منظر عام پر لایا جس پر زی نیوز نے عوام سے معافی مانگی ۔وہیں نظامی نے ایک لائیو مباحثے پر بھاجپا ترجمان کو حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اور تبلیغی جماعت کے پیش نظر غلط خبروں کیلئے معافی مانگنے کو کہا تھا جس کے بعد او آئی سی نے مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے روئے کی مذمت کی اور بعد ازاں وزیر اعظم ہند نرندر مودی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس وائرس کو مذہبی رنگ نہ دیا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا