سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں ماہ صیام کا آغاز مسلح تشدد سے ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو مسلح تشدد کی دو الگ الگ وارداتوں میں چار جنگجو اور پولیس کے دعوے کے مطابق ایک جنگجوئوں کا ایک کٹر حمایتی و ساتھی مارا گیا۔
اس دوران جموں وکشمیر پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جن میں اغوا کاروں سے بچایا جانے والا ریلوے پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔