راجستھان سے مزید 257 کشمیری و لداخی زائرین اور طلبا کی گھر واپسی

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍انڈین ائر فورس کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے زائد از 250 زائرین اور طلبا کو جمعہ کے روز راجستھان سے لیہہ اور سری نگر پہنچایا گیا۔ یہ وہ زائرین اور طلبا ہیں جنہیں گذشتہ ماہ ایران سے لاکر راجستھان میں مختلف جگہوں بالخصوص جودھپور اور جیسلمیر میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آئی اے ایف جہاز کے ذریعے جمعہ کو مزید 52 زائرین اور طلبا جیسلمیر سے سری نگر پہنچائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر ائرپورٹ پر لازمی سکریننگ کے بعد ان زائرین اور طلبا کو ایس آر ٹی سی بسوں کے ذریعے اپنے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔ دریں اثنا لداخ سے تعلق رکھنے والے 205 زائرین کو بھی جمعہ کے روز راجستھان کے جودھپور سے آئی اے ایف کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے لیہہ پہنچایا گیا جہاں سے اکثر کو بسوں میں سوار کرکے کرگل لے جایا گیا۔ لداخ کے صوبائی کمشنر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کہا گیا: ‘یو ٹی انتظامیہ ایران سے واپس لوٹنے والے 205  زائرین پر مشتمل تیسرے قافے کی آمد کا اعلان کرتی ہے۔ ان میں سے 193 کرگل اور باقی 12 لیہہ کے ہیں۔ انتظامیہ حکومت ہند کی وزارتوں کا شکریہ ادا کرتی ہے’۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیہہ ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد لداخ کے محکمہ ہیلتھ نے آرمی کی مدد سے تمام زائرین کی سکریننگ کی۔ کرگل سے تعلق رکھنے والے زائرین کو 9 بسوں میں سوار کرکے اپنے آبائی ضلع بھیجے گیا جہاں انہیں ادارتی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ بتادیں کہ لداخ اور وادی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگ جن میں بیشتر زائرین و طلبا شامل ہیں، ایران میں پھنس گئے تھے جن میں قریب چھ سو لوگوں کو اترپردیش، راجستھان اور ممبئی میں گذشتہ ماہ قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ ایران سے زائرین و طلبا کی وطن واپسی کے لئے کرگل کے لوگوں کی طرف سے مطالبہ ہر گذرتے دن کے ساتھ زور پکڑ رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا