شوپیاں میں پولیس اہلکاروں کی اغوا کے بعد رہائی

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مشتبہ جنگجوئوں نے جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار کو اغوا کئے جانے کے ایک گھنٹے بعد ہی چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گذشتہ رات ساڑھے نو بجے کے قریب مشتبہ جنگجوئوں نے جاوید جبار نامی پولیس اہلکاروں کو اس کے گھر واقع وایل شوپیاں سے اغوا کیا۔ تاہم اغوا کاروں نے اسے ایک گھنٹے بعد ہی چھوڑ دیا اور وہ واپس اپنے گھر پہنچ گیا۔ جاوید جبار نامی یہ پولیس اہلکار سری نگر کے مضافاتی علاقہ حضرت بل میں تعینات ہے اور وہ چھٹی پر گھر گیا ہوا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم پولیس کی طرف سے اس ضمن میں یہ رپورٹ فائل کئے جانے تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا