حکومت کا مہنگائی بھتے میں کمی کا غیر حساس فیصلہ: راہل

0
0

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے کمی کرنے کے فیصلے کوحکومت کی بے حسی قرار دیا اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے اس کا غیر انسانی چہرہ سامنے آیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت کو کورونا سے لڑنے کے لئے اگر پیسے کی کمی تھی تو وہ غیر ضروری پروجیکٹوں کا کام فی الحال روک سکتی تھی اور اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے پیسے بچا سکتی تھی لیکن اس نے بے حسی کا ثبوت دیا اور لاکھوں ملازمین کے مہنگائی بھتے پر کینچی چلادی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ’’لاکھوں کروڑ کی بلٹ ٹرین پروجیکٹ اور مرکزی تزئین کاری کے پروجیکٹ کو معطل کرنے کی بجائے وروناکے شکار عوام کی خدمت کر رہے مرکزی ملازمین، پنشن یافتگان اور ملک کے جوانوں کا مہنگائی بھتہ کاٹنا حکومت کی بے حسی اور غیر انسانی فیصلہ ہے‘‘۔
اس سے پہلے کانگریس مواصلات محکمہ کے سربراہ ردیپ سنگھ سرجےوالا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن سے متاثر لوگوں کی اقتصادی مدد کرنے کے بجائے یکم جنوری سے مرکزی ملازمین کا مہنگائی بھتہ ہڑپنے کا منصوبہ بنایا جس سے لاکھوں ملازمین کو نقصان ہوا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا