تحریک پیغام  اسلام غریب اور سفید پوش ضرورتمندوں کی کر رہا ہے دادرسی    

0
0
         حج وعمرہ سے بڑی نیکی سسکتی انسانیت کی خدمت سید سیف الدین اصدق
ایم ندیم احسن
جمشیدپور//حریک پیغام اسلام کے ڈائریکٹر  اور مشہور اسلامی اسکالر سید سیف االدین آلصدق اپنے رضاکاروں کی ٹیم کے ساتھ غریب بےبس و بےکس اور بے روزگار ہوئے دہاڑی جفاکش  مزدوروں کو مسلسل خشک راشن مہیا کراکر  انہیں جینے کا حوصلہ دیتے رہے ہیں لاک  ڈاؤن کے درمیان  اور اب رمضان المقدس سے دو روز قبل سے ہی انہوں نے رمضان کٹ تقسیم شروع کردیا ہے تاکہ ہمارے کلمہ گو بھائی بہنیں سحری اور افطار کے لئے بے نیاز ہو جائیں’ بے فکر ہو کر روزہ رکھ سکیں اور سکون قلب سے عبادات کرسکیں  معلوم ہو کہ فخر ملت سید سیف الدین  الصدق کی رہنمائی  میں تنظیم تحریک پیغام اسلام پورے سال مختلف  مواقع پر غریب ضرورتمندوں و اولڈ ایج ہوم کے بزرگوں  اور معذور بچوں غریب مریضوں کی  غذائی اجناس پھل’ گرم کپڑوں اور دیگر اشیاء سے مدد کرنے کا  انسانی فریضہ انجام دیتے رہے ہیں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بے روزگاری کی وجہ سے تنگدستی اور بدحالی  سے قابل رحم  حالات کا سامنا کر رہے خاندانوں کی مدد و اعانت کو انہوں نے مقبول حج و عمرہ سے بڑی نیکی  قرار دیا انہوں نے حضرت عبداللہ بن مبارک رضی اللہ عنہ عنہ کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ حضرت عبداللہ بن مبارک ایک بار حج کو گئے ان کی آنکھ لگ گئی اسی عالم میں انہوں نے فرشتوں کی آپسی گفتگو سنی فرشتے کہہ رہے تھے اس بار ساڑھے چھ لاکھ افراد حج کو آئے ہیں لیکن ان میں سے کسی ایک کا بھی  حج اللہ کی بارگاہ میں قبول نہیں ہوا لیکن  ایک موچی جس نے  حج کا قصد کیا تھا لیکن حج نہ کر سکا  بغیر حج کیے اس موچی کا حج اللہ نے قبول کرلیا اتنا ہی نہیں اس کی نیکی اور مقبول حج کی وجہ سے سبھی ساڑھے چھ لاکھ حاجیوں کا حج اللہ نے قبول کرلیا ہے حضرت عبداللہ  مبارک واپسی  میں لمبے سفر کو نکل گئے  اور طویل مسافت کے بعد تلاش کرتے ہوئے اس  موچی تک پہنچے اور پوچھا کہ تم نے کونسی ایسی  نیکی کی ہے کہ تمہیں اللہ کی خوشنودی حاصل  ہوگی ہے میں نے  فرشتوں کی بولی  سنی ہے کہ اللہ تم سے خوش ہے موچی زاروقطار رونے لگا اس نے بتایا کہ میں نے جوتے سی سی کر حج کے لیے پیسے جمع کیے تھے اور  حج کے لیے روانہ ہونے والا تھا کہ مجھے معلوم ہوا پڑوس کا خاندان زندہ رہنے کے لیے مردار کھانے پر مجبور ہے پس میرا دل رو پڑا اور میں نے حج کے لئے پس انداز رقم اسے سونپ دی عبداللہ بن مبارک اٹھے موچی  کی پیشانی چومی اور کہا کہ بغیر حج کیے اللہ نے تمہیں حج کا ثواب دے دیا اور تمہاری اس نیکی کی برکت سے اللہ کریم نے سبھی ساڑھے چھ لاکھ حاجیوں کا حج قبول کرلیا ہے محسن انسانیت عالیجناب سید سیف الدین   الصدق  نے کہا کہ پس ثابت ہوا اللہ کے  بندوں کی مصیبت و ابتلاء کے وقت دادرسی کرنا حج وعمرہ سے بڑی نیکی ہے  لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ موجودہ مشکل ترین گھڑی میں جب لوگ ایک ایک دانہ کو محتاج ہیں’غریب مریض دواؤں کے بغیر بستر پر پڑے ہیں’ صدقہ و زکوۃ کی رقم اور حج و عمرہ کے لیے جمع شدہ رقم کا اس سے  بہترین کوئی استعمال نہیں کہ ایسے لوگوں کی حاجت روائی کی جائے انہوں نے کہا کہ اللہ کے بندوں کی  ایسے مشکل وقت میں مدد و آغانت با رگاہ رب العالمین میں خوشنودی کا سبب بنے گا  کرے  اور انشاءاللہ یہ نیکی دنیا میں بھی انہیں  امن ‘سکون خوشحالی اور عزت و وقار عطا کرے گا اور روز محشر انکی بخشایش کا سبب بنے گا عالی جناب الصدق نے کہا کہ تحریک پیغام اسلام اور شہر کی بہت ساری تنظیمیں ضرورت مندوں کو غذائی اجناس بشمول اشیاء افطار مہیا کرانے کی مہم سے  لگی ہوئی ہیں ان کی اعانت بھی انسانیت کی عظیم خدمت ہوگی
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا