راجوری میں ایل او سی پر ہند – پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ

0
0

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس کے خوف وخطرات کے بیچ جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کے تبادلے کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر طرفین کے درمیان جمعہ کے روز گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ تاہم فوری طور پر کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایک دفاعی ترجمان کے مطابق ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر جمعہ کو دن کے ساڑھے گیارہ بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال ہندوستانی فوجی کی اگلی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دو نوں ممالک کے درمیان سال 1999 کے تنازعے کے بعد سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوجود طرفین کے درمیان ایل او سی پر گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ اب ایک معمول بن گیا ہے۔
طرفین کے درمیان نوک جھونک سے آر پار کے سرحدی لوگوں کو بے تحاشا جانی و مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔ ان کا حکومت سے ان کے لئے انفرادی سطح پر بنکر تعمیر کرنے کا مطالبہ ہے.

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا