نوین چودھری نے پشو و بھیڑ پالن محکمہ کیلئے کیپکس بجٹ 2020-21ء کو حتمی شکل دینے کے عمل کا جائزہ لیا

0
0

جموں وکشمیر میں دودھ اور چارے کو ترقی دینے سے متعلق پلانٹوں کو قائم کرنے کے رہنما خطوط ترتیب دینے کی ہدایت دی
کسانوں کیلئے ترقیاتی سکیموں کی طرف خصوصی توجہ دینے کی وکالت کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پشو و بھیڑ پالن محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے آج افسروں پر زور دیا کہ وہ کیپکس بجٹ کے تحت کسانوں کے لئے ترقیاتی سکیموں کو تشکیل دینے کی طرف خصوصی توجہ دیں۔اِن باتوں کا اِظہار پرنسپل سیکرٹری موصوف نے آج یہاں محکمہ پشو و بھیڑ پالن و ماہی پروری کے اَفسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس کا اِنعقاد سال 2020-21ء کے لئے کیپکس بجٹ کے تحت منصوبے کو حتمی شکل دینے کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔میٹنگ میں جموں صوبے کے بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے سربراہان ، ماہی پروری کے ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر فائنانس نے شرکت کی۔ اِس کے علاوہ دیگر منسلک محکموں کے نمائندوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر اور ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران محکمہ خزانہ کی طرف سے مقرر شدہ سال 2020-21 کے لئے کیپکس کے تحت منصوبے کو حتمی شکل دینے پر غور و خوض کیا گیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے مختلف محکموںکی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ کسانوں کے لئے ترقیاتی سکیموں کو تشکیل دینے کے لئے ایک لائحہ عمل ترتیب دیں ۔ اُنہوںنے متعلقہ اَفسروں سے کہا کہ وہ موجودہ کیپکس میں مستحقین کے لئے مقرر شدہ ترقیاتی پروجیکٹوں کو بھی شامل کریں جن میں آئی ڈی ڈی پی ،آئی ایس ڈی پی ،آئی ڈبلیو پروسسنگ اور مارکیٹنگ پروجیکٹس شامل ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقین نے کہاکہ وہ کسانوں کو مویشیوں کا چارہ تیار کرنے کی یونٹ قائم کرنے کی طرف لوگوں کو ترغیب دیں۔ اُنہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر میں دودھ اور چارہ تیار کرنے کے پلانٹوں کو قائم کرنے کے لئے رہنما خطوط وضع کریں۔ نوین کمار چودھری نے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے انشورنس پالیسی کے تحت میرینو شیپ کی برآمد کرنے کے لئے اقدامات کریں۔اُنہوں نے اس کے علاوہ ویٹرنری لیبارٹریوں کے قیام اور درجہ بڑھانے ، ضروری مشینری و آلات کی حصولیابی اور موبائیل ویٹرینری وینوں کی خرید دونوں صوبوں کی خاظر حاصل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔انہوں نے افسروں پر زوردیا کہ وہ مختلف اضلاع بشمول ریاسی میں شیپ یونٹوں کو ترقی کے لئے اقدامات کریں۔اس سے قبل مختلف محکموں کے سربراہان نے میٹنگ میں دونوں صوبوں کے لئے بجٹ سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا