یواین آئی
نئی دہلی؍؍کرونا وائرس کووڈ۔19 بحران کے بعد فیس بک پر وزیراعظم نریندر مودی کے پیروکاروں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور وہ اس طرح وہ دنیا کے سب سے مقبول لیڈر بن گئے ہیں۔یہ دعوی عالمی مواصلاتی ایجنسی بی ایس ڈبلیو (برسن کوہن اینڈ وولف) نے نئی رپورٹ ‘ورلڈ لیڈرز آن فیسبک’ میں کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق 23 مارچ 2020 سے دنیا کے لیڈروں کے فالوورز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ پوری دنیا کے لوگوں نے کرونا وائرس کے اپڈیٹ کے لئے اپنے اپنے پسندیدہ لیڈرون کو سوشل میڈیا پر تیزی سے فالو کیا ہے ۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس دوران مسٹر مودی کے فالورز کی تعدادمیں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے بعد مسٹر مودی دنیا کے پہلے ایسے لیڈر بن گئے ہیں جنہیں فیسببک پر سب سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔اس رپورٹ کو تیار کرنے کے لئے ایجنسی نے مارچ کے مہینے میں دنیا کے لیڈروں کے 721 فیس بک صفحات کا مطالعہ کیا ہے ۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صرف مارچ مہینے میں پیج لائکس میں 3.7فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو کہ گزشتہ بارہ مہینوں کے مقابلے میں آدھا ہے ۔ اس دوران اٹلی کے وزیراعطم گیوسیپ کانٹے اور آسٹریلیا، اسٹونیا اور اٹلی کی حکومتوں کے فیس بک پیج کو دوگنالائک اورفالورز ملے ہیں۔اس مدت میں مسٹرمودی کو بھی سوشل میڈیا پرکافی فائدہ ملا ہے ۔ مسٹرمودی کے نجی فیس بک پر لائکس کی تعداد 44.7ملین یعنی 4.47کروڑ ہوگئی ہے جبکہ سرکاری وزیراعظم پیج پر 13.7ملین یعنی 1.37لائکس ہیں۔4.47 کروڑ لائکس کے ساتھ مسٹر مودی فیس بک پر دنیا کے سب سے مقبول لیڈر بن گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2.6 کروڑ لائکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اردن کی ملکہ رانیہ 1.68 کروڑ لائکس کے ساتھ دنیاکی تیسری سب سے مقبول لیڈر ہیں۔