’بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ‘

0
0

پاکستان اب جنگجو ہی نہیں کورونا کے مریض بھی ایکسپورٹ کرے گا: دلباغ سنگھ
یواین آئی

سرینگر؍؍جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں اب صرف جنگجو ہی نہیں بلکہ کورونا وائرس کے مریض بھی ایکسپورٹ کرے گا اور کشمیر کے ہمارے لوگوں میں انفیکشن پھیلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے چلتے بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ پولیس سربراہ نے بدھ کو وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں اور یہ بڑے تشویش کی بات ہے کہ پاکستان ابھی تک صرف دہشت گرد ایکسپورٹ کرتا تھا لیکن اب وہ کورونا کے مریض بھی ایکسپورٹ کرے گا۔ کشمیر میں ہمارے لوگوں میں انفیکشن پھیلائے گا۔ یہ ایک بات ہے جس پر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اور یہ ہمارے لئے تشویش کی بات ہے’۔ دلباغ سنگھ جنہوں نے آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے ہمراہ گاندربل کا دورہ کیا، نے بتایا کہ ضلع پولیس لاک ڈائون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے بھی کام کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے یہاں ایک میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ میٹنگ میرے اور آئی جی صاحب کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی گاندربل موجود تھے۔ نافذ لاک ڈائون اور اس دوران لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام جو ضلع پولیس کررہی ہے اس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ہماری ضلع پولیس باقی فورسز کے ساتھ مل کر اچھا کام کررہی ہے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا