ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20000 کے پار ، 652 اموات

0
0

نئی دہلی، 22اپریل (یواین آئی)ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ19) انفیکشن کے 1486 نئے معاملے درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 20 ہزار کے پار ہو گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 49 اور لوگوں کی موت سے مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 650 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آج شام پانچ بجے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کی وبا ملک کے 33 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں پھیل چکی ہے۔
پورے ملک میں کرونا وائرس کے اب تک 20471 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 77 غیرملکی مریض شامل ہیں۔ کرونا وائرس سے اب تک 652 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
کورونا متاثروں سے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 700 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 3960 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن میں 552 کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور سے یہ تعداد 5221 ہوگئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 19 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 251 ہوگئی ہے۔ریاست میں 722 متاثر مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 206 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ گجرات میں اب تک 2272 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں اور اٹھارہ لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 95 ہوگئی ہے جبکہ 144 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا