شوپیاں میں تصادم، 4 جنگجو ہلاک

0
0

سری نگر، 22 اپریل (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ملہورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان شبانہ تصادم آرائی میں انصار الغزوۃ الہند نامی تنظیم سے وابستہ 4 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں تصادم میں چار جنگجو ہلاک ہوئے جن کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کیا گیا اور آپریشن اختتام پذیر ہوا۔
قبل ازیں جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج کی 55 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے ملہورہ علاقے کو منگل کی شب محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جس دوران طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مہلوکین انصار الغزوۃ الہند نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجوؤں کی شناخت ابھی ہونا باقی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا