لاک ڈاؤن برداشت کریں یا گولیوں کا سامنا کریں:سرحدی عوام
یوسف جمیل
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کی سرحدوں پر آئے روز گولیوں کا تبادلہ معمول بن چکا ہے۔آج بھی ہند و پاک افواج نے اپنی گولیوں کے دھانے گھولے تو پونچھ کی سرحدیں ان گولیوں سے گھونج اٹھیں مقامی لوگوں کا کہنا ہیکہ ایک طرف کرونا وائرس کے خوف میں لاک ڈاؤن کی زندگی کا عذاب وہیں دوسری طرف سرحد پر ہونے والی فائرنگ نے ہماری زندگی جہنم بنا دی ہے۔اس فائرنگ کے بعد لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول بن گیا۔پاکستان کی جانب سے سرحدی ضلع شاہپورہ کیرنی و دیگر کئی علاقاجات کو نشانہ بنایا گیا۔اس موقع پر لوگوں نے انتظامیہ جموں کشمیر کے گورنر سے اپیل کی ہے کہ ضلع پونچھ کی سرحدوں پر رہنے والے لوگوں کو یہاں سے کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔ کیونکہ آئے روز اس فائرنگ سے ہم تنگ آچکے ہیں۔