صحافیوں کے خلاف مقدمہ

0
0
 پریس کا گلہ دبانے کے مترادف: تاریگامی
یواین آئی
سرینگر؍؍سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے دو کشمیری صحافیوں کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آرز کو میڈیا کی آزادی کو دبانے کی کارروائی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیسوں کو منسوخ کیا جانا چاہیے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر پولیس نے انگریزی روزنامہ ‘دی ہندو’ سے وابستہ پیرزادہ عاشق اور ایک فری لانس خاتون فوٹو جرنسلٹ مسرت زہرا کے خلاف کیس درج کئے ہیں۔ موصوف لیڈر نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘ایک ایف آئی آر درج کرتے وقت حد درجہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے، دو صحافیوں کے خلاف کیسوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہئے کیونکہ جمہوریت کی قدروں میں سے اہم قدر پریس کی آزادی ہے’۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صحافی برادری پہلے ہی مشکل حالات سے گذر رہی ہے۔تاریگامی نے کہا کہ سال گذشتہ کے پانچ اگست سے خاص طور پر یہاں صحافی دباؤ کے ماحول میں اپنی پیشہ ورانہ کام انجام دے رہے ہیں اور ایسے اقدام سے وہ زمینی سطح کے حقائق کو اجاگر کرنے سے معذور ہوں گے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا