33ریاستیں وباء کی زدمیں

0
0
ملک میں کرونا سے تقریباً19000لوگ متاثر، 603ہلاک
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے 1329نئے معاملے درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 19ہزار کے پاس پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 44 اور لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 600سے زیادہ ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کی جانب سے منگل کی شام پانچ بجے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کرونا وائرس کی وبا ملک کے 33ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں پھیل چکا ہے ۔ پورے ملک میں کرونا وائرس کے اب تک 18985 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 77 غیرملکی مریض شامل ہیں۔ کرونا وائرس سے اب تک 603 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔کرونا متاثروں سے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 718 لوگوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 3260 ہوگئی ہے ۔کرونا وائرس سے سب سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن میں 466 کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور سے یہ تعداد 4669 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں نو اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 232 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 572 متاثر مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔متاثروں کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی راجدھانی دہلی ہے جہاں اب تک مجموعی طور سے 2081 لوگ اس وبا سے متاثر ہیں اور 47 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔قومی راجدھانی میں مجموعی طور سے 431 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد گجرات میں سب سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں۔ گجرات میں اب تک 2066 لوگ اس سے متاثر ہیں اور 77 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ ریاست میں اس بیماری سے 131 لوگ اب تک ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔راجستھان میں کرونا سے متاثروں کے تعداد بڑھ کر 1576 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں متاثرانفیکشن سے گیارہ اورلوگوں کی موت کے بعد ان کی تعداد پچیس ہوگئی ہے ۔مدھیہ پردیش میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1540 ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 76 ہوگئی ہے ۔ تمل ناڈو میں بیالیس نئے متاثرسامنے آئے ہیں اور متاثرمریضوں کی تعداد بڑھ کر 1520 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر سترہ ہوگئی ہے ،وہیں 457 لوگ ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔ملک کے سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کرونا وائرس کی تعداد 1294 ہوگئی ہے اور بیس لوگوں نے اب تک اس کی وجہ سے جان گنوائی ہے ۔ تلنگانہ میں کرونا متاثروں کی مجموعی تعداد 919 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد تئیس ہوگئی ہے ۔کیرلہ میں 408 لوگ متاثر ہوئے ہیں اورتین لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ جنوبی ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش میں 757 اور کرناٹک میں 415 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب بائیس اور سترہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر میں متاثروں کی تعداد بڑھ کر 368 ہے اور پانچ لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا