بنگلور میں پھنسے آٹھ لوگوں کی جموں و کشمیر انتظامیہ سے مدد کی اپیل

0
0

کہاقرنطینہ میںہی رکھا جائے لیکن یہاں سے نکالا جائے
توصیف رضا گنائی

پونچھ؍؍ پورے ملک میں لاک ڈاون کے چلتے جہاں سارا نظام ٹھپ ہو کرہ گیا ہے ۔وہیں جموں کشمیر کے مختلف اضلاع کے لوگ کام کاج مزدوری و تعلیم حاصل کرنے کے لیے ملک ہند وستان کی دیگر ریاستوں میں گئے ہوئے ہیں۔ اور لاک ڈاون کے چلتے  وہیں درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں۔آج ضلع پونچھ کے آٹھ نوجوان جو اس وقت بیرون ریاست بنگلور میں پھنسے ہوئے ہیں اور ضلع  انتظامیہ و لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ انہیں کسی طرح یہاں سے نکال کر گھر لایا جائے۔  نمائندے سے بزریعہ فون بات کرتے ہوے انہوں نے کہا کی ہم یہاں مجبور پھنسے ہیں، اور گھر والے بھی پریشانیوں میں دن نکال رہے ہیں انہوں نے جموں و کشمیر کی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوے کہا کی ہمارے گھر آنے کا بندوبست کیا جاے چاہے ہمیں قرنطینہ ہی میں رکھا جاے واضح رہے کہ یہ نوجوان دین دیال اپدایایہ گرامین کوشیلیہ یوجنہ کے تحت بنگلور میں تربیت کی غرض سے گئے ہوے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا