سینیٹائزر،صابن،ماسک،دستانے جی ایس ٹی فری ہوں:راہل

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے غریبوں کے مفاد میں سینیٹائزر،صابن،ماسک اور دستانے وغیرہ پر گڈس اینڈ سروس ٹیکس(جی ایس ٹی)ختم کرنے کاحکومت سے مطالبہ کیا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘‘کووڈ-19 کے مشکل وقت میں ہم مسلسل حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اس وبا کے علاج سے متعلق سبھی چھوٹے بڑے آلات جی ایس ٹی سے آزاد کئے جائیں۔بیماری اور غربت سے دوچار عوام سے سینیٹائزر،صابن،ماسک اور دستانے وغیرہ پر جی ایس ٹی وصول کرنا غلط ہے ۔جی ایس ٹی فری کورونا کے مطالبے پرہم قائم رہیں گے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک فہرست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت سینیٹائزر پر 18فیصد،ماسک پر5فیصد،لکوڈ ہینڈواش پر18،جانچ کٹ پرِ5اورخون جانچ اسٹرپ پر12فیصد جی ایس ٹی وصول کررہی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا