اوڑی میں ایک فوجی جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

0
0

یواین آئی
سرینگر؍؍شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں پیر کی صبح ایک فوجی اہلکار حرکت قلب بند ہونے کے باعث لقمہ اجل بن گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں 12 انفینٹری سے وابستہ ایک فوجی جوان کی پیر کی صبح دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ موصوف فوجی جوان کو بے ہوشی کی حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت کپل دیو ساکن ہریانہ کے بطور کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا