منموہن کی صدارت میں ہوئی میٹنگ کی تجویز مرکز کو سونپے گی کانگریس

0
0

نئی دہلی 20 اپریل (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے اعلی سطحی گروپ کی پہلی میٹنگ میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کی صورت حال میں بہتری لانے اور گندم، سرسوں اور چنے کی مناسب خریداری کے سلسلے میں بات چیت ہوئی اور اس بنیاد پر ایک تجویز تیار کرکے اسے جلد مرکزی حکومت کو سونپا جائے گا۔
کانگریس کے ترجمان جے رام رمیش نے پیر کو اجلاس کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کے اعلی سطحی مشاورتی گروپ نے ان مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے حکومت کو مثبت تعاون دینے کے لئے ان کی تجاویزکو مرکزی حکومت کو سونپنے کا فیصلہ کیا تاکہ حکومت ان مسائل کے حل کے لئے کانگریس کی تجاویز کے مطابق قدم اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس طرح کے مثبت تعاون دینے کے لئے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ملک کی موجودہ صورت حال پر پارٹی کا رخ رکھنے کے لئے دو دن پہلے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں مشاورتی گروپ تشکیل دیا تھا اور آج اس گروپ کی پہلی میٹنگ ہوئی جس میں تمام 11 ارکان نے حصہ لیا۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ گروپ ہر دو دن میں ایک مرتبہ میٹنگ کرے گا اور ملک کے سامنے موجود مسائل پر غور کرے گا۔ضرورت پڑنے پر مذکورہ گروپ کی میٹنگ اس سے پہلے بھی منعقد کی جا سکتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کسان کو اس کی محنت کی صحیح قیمت ملے اس کے لئے خریداری صحیح طریقے سے ہونی ضروری ہے۔ اس وقت خریداری کے سلسلے میں اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں اس لئے حکومت کو اس پر توجہ دیتے ہوئے ان مصنوعات کی خریداری صحیح طریقے سے کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے۔اس سلسلے میں پارٹی اپنی تجویز مرکز کو سونپے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا