قدرت کے قہر میں ٹوٹ گیا غریبوں کا مسکن

0
0

(شرف الدین تیمی)

 مدھوبنی،//ہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی گرج اور چمک کے ساتھ شدید بارش ہوئی اور اولے بھی گرے۔ ژالہ باری کی جس طرح کی تصاویر منظر عام پر آ رہی ہیں ان میں سڑکوں اور گھر کی چھتوں پر سفید چادر بچھ گئی ہیں۔ اور غریب و مزدور کے گھروں کا البیسٹس چکنا چور ہو گیا ہے تو وہیں اس سے کسانوں کی کھڑی فصلوں کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے۔ جہاں اس تیز بارش کی وجہ سے کسانوں کا فصل اور آم کا کافی نقصان ہوا ہے تو وہیں بینی پٹی کے پرسونا پنچایت کے مدھواپٹی گاؤں میں البسٹیس کا پورے طور پر نقصان ہوا ہے، پرسونا پنچایت کے سابق مکھیا امیدوار جناب ذوالفقار قاسمی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرسونا پنچایت کے مدھواپٹی گاؤں میں رہنے والے اکثریت غریب و مزدور کی ہے، جن کا مکان البیسٹس کا ہے یا پھوس کا، شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کا بسیرا اب کیسے ہو گا کیونکہ کرونا وائرس جیسی وباء سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ پہلے سے ہی فاقہ کشی کا شکار ہیں، جو کھانے کھانے کے لئے ترس رہے ہیں، انہوں نے حکومت اور نمائندہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جب یہاں کے لوگ پہلے ہی سے بے روزگار ہوکر اپنے اپنے گھروں میں قید ہو گئے ہیں تو ایسی حالت میں وہ اب اپنے اپنے گھروں کی مرمت کیسے کرائیں گے، جب کہ ان کے پاس نہ کھانے کے لئے پیسہ ہے نہ اب رہنے کے لئے گھر، اس لئے ذوالفقار قاسمی نے انصاف پسند وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ علاقائی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد مدھواپٹی کے غریب عوام کی جانب نظر کرم کرتے ہوئے ان مدد و تعاون کریں۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا