یوگی آدتیہ ناتھ کے والد کا انتقال

0
0

لکھنؤ:20اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے والدآنند سنگھ بشٹ  کا   نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 89برس کے تھے۔
اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ) اونیش اوستھی نے بتایا کہ قومی راجدھانی کے ایمس میں زیر علاج مسٹروشٹ نے صبح10:44آخری سانس لی۔ انہیں 15مارچ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔حالت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
اتوار کو بی جے پی سربراہ جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں نے ایمس پہنچ کر ان کی عیادت کی تھی۔ مسٹر سنگھ کے آخری رسوم کی ادائیگی اتراکھنڈ میں واقع ان کے آبائی رہاش گاہ پر کی جائےگی۔
ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل او رسابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مسٹر وشٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے اہل خانہ تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا