کانگریس نے مشورہ ماننے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا

0
0

نئی دہلی، 19اپریل (یو این آئی) کانگریس نے ای کامرس کمپنیوں کے لئے غیرضروری اشیا کی فروخت سے متعلق ہدایات بدلنے کے اس کے مشورہ پر توجہ دینے کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک دن پہلے ہی پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے لاک ڈاون کی وجہ سے اقتصادی بحران سے دوچار کسی بھی ہندستانی کمپنی کو غیرملکی کمپنیوں کے ذریعہ حصول نہیں کرنے دینے کے ان کے انتباہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے پالیسی ساز فیصلہ کرنے کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی حکومت آج شکریہ ادا کیا کہ اس نے ای کامرس کمپنیوں کو غیرضروری سامان کی آن لائن فروخت کی چھوٹ واپس لیکر اس سلسلہ میں کانگریس کے دیئے گئے مشورہ پر مثبت فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ای کامرس کمپنیوں کو غیر ضروری سامان فروخت کی اجازت دینے کے حکومت کے فیصلے پر کانگریس پارٹی نے کل اعتراض ظاہر کرتے ہوئے اسے لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے ایسٹیبلشمنٹ بند کرچکے ملک کے سات کروڑ سے زیادہ چھوٹے کاروباریوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیا تھا۔ اس فیصلہ کو ہماری مانگ کے مطابق واپس لینے کے لئے شکریہ۔ دیر سے ہی صحیح درست آئے۔
حکومت کے اس فیصلے پر ملک کے خوردہ کاروباریوں نے خوشی ظاہر کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا