سری نگر، 19 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے دھرم سال میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کے دوران ایک رہائشی مکان منہدم ہونے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس اسٹیشن دھرم سال کے سٹیشن ہائوس آفیسر امت سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو محمد حسین ولد فقیر دین ساکنہ چھانی کا کچا مکان گر آیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں 30 سالہ محمد پرویز ولد محمد حسین اور 28 سالہ منظور حسین جاں بحق ہوئے۔