کینیڈا -امریکہ کی سرحد آئندہ تیس دن کے لیے ایک بار پھر بند

0
0

اوٹاوا ، 19 اپریل (اسپوتنك) کینیڈا اور امریکہ نے کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے پہلے سے ہی بند دونوں ممالک کی سرحد کو غیر ضروری سرگرمیوں کے لئے آئندہ 30 دنوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہفتہ کو کہا’’ میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتانا چاہوں گا کہ کینیڈا اور امریکہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئندہ 30 دنوں تک سر حد کو بند ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ایک اہم فیصلہ ہے جو دونوں ممالک کے لوگوں کو محفوظ رکھے گا ‘‘ ۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان غیر ضروری سرگرمیوں کے لئے 21 مارچ ہی سرحد بند ہے ۔ صرف مال ڈھولائی اورطبی و ہنگامی صورت حال کے لیے ہی سرحد عبور کی جا سکتی ہے ۔کینیڈا کے ہیلتھ افسروں کے مطابق ملک میں ہفتہ تک کورونا کے 32 ہزار کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اب تک 1346 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ مشرقی صوبہ کیوبیک اور اونٹاریو میں کورونا کے دس ہزار سے بھی زیادہ کیسز درج کئے گئے ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا