اب تک51مریض شفایاب ہوئے ،جموں سے کوئی نیامعاملہ نہیں،کشمیرمیں13نئے مثبت معاملات
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ آج کورونا وائرس کے 13نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںاور ان سبھی کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیںاوراس طرح جموںوکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد341تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 341 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 285سرگرم معاملات ہیں ۔ 51مریض شفایاب ہوئے اور 5 0کی موت واقع ہوئی ہے ۔ علاوہ ازیں اب تک 60,419افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 6,071 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہیجس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ252 اَفراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔285کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 25,692 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق28,114اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ اس کے علاوہ مزید 09مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے پانچ کو آج سی ڈی ہسپتال سری نگر اور 04 کو سکمز صورہ سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن کے مطابق 18؍اپریل 2020ء کی شام تک 6,596 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔بلیٹن کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 80 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے 68 سرگرم معاملات ہیں ، 11 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 78 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 60 سرگرم معاملات ہیں ۔17 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ01 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 42 ہوئی ہیں جن میں سے 40سرگرم معاملات ہیں اوردومریضوں کی موت واقع ہوئی ہیں۔اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 13ہوئی ہیںجن میں سے 6سرگرم ہیں اور07اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 3 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں دو سرگرم ہیں اور ایک صحتیاب ہوا ہے ۔ضلع شوپیان میں 22 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 20 سرگرم ہیں اور دو صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ کپواڑہ میں 27مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور سبھی کے سبھی سرگرم معاملات ہیں ۔ اسی طرح گاندربل اور کولگام میں بالترتیب 14اور 5 مثبت معاملات پائے گئے ہیںاور اننت ناگ میں تین مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔اسی طرح جموں میں وائر س کے 26مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں 22سرگرم ہیں اور 4 شفایاب ہوئے ہیں۔اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 20 ہوئی ہیں جن میں سے 14معاملات سرگرم ہیں۔ 5صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک 3 مریض پائے گئے ہیںجو اب تک صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ سانبہ میں 04 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ سب سرگرم معاملات ہیں اور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دُوری کو برقرار رکھیں۔ اُن سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سفری تفاصیل یا مثبت معاملے کے ساتھ رابطے کو رضاکارانہ طور پر رِپورٹ کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔اسی طرح لوگوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ دُکانوں پر کوئی بھی چیز خریدتے وقت دیگر لوگوں سے دو میٹر کی دوری برقرار کھیں اور آنکھوں ، منھ اور ناک کو بار بار نہ چھوئیں۔اگر ممکن ہوسکے تو ٹوکریوں اور ٹرائیلیز کو خریداری سے پہلے سینٹائز کریں۔گھر پہنچنے پر اچھی طرح ہاتھ دھوئیں ۔ایڈوائزری میں خود ادویات لینے سے اجتناب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہائیڈاکسی کلوروکوئین ( HCQ) دوا طبی صلاح و مشورے کے بغیر نہ کھائیں کیوں کہ اس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ ایچ سی کیو صرف ایک ڈاکٹر ہی مریض کے لئے تعین کر سکتا ہے اور ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اس کے بیچنے پر مکمل پابندی عائد ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے افراد سے دوری بنائے رکھے جو کھانسی یا بخار میں مبتلا ہوں ۔اگر کسی شخص میں ان علامات کے علاوہ سانس لینے میں دِقت پیش آتی ہو تو اُسے کووِڈ۔19 ہیلپ لائین سے رابطہ کرنا چاہیئے تاکہ اس کو بروقت طبی سہولیت فراہم کی جاسکے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں