کرونا وائرس انفیکشن سے متاثر 29.8 فیصد تبلیغی

0
0

4291متاثرتبلیغی جماعت میں شامل ہوئے یا ان کے رابطے میں آئے لوگ ہیں:لوااگروال
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ملک میں اب تک کرونا وائرس ‘کووڈ۔19’ سے متاثر 14378لوگوں میں سے 29.8فیصد مریض دہلی کے نظام الدین مرکز میں منعقد تبلیغی جماعت سے جڑے یا ان کے رابطے میں آئے لوگوں سے متعلق ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے سنیچر کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں بتایا کہ مجموعی طور سے 14378متاثروں میں سے 4291متاثرتبلیغی جماعت میں شامل ہوئے یا ان کے رابطے میں آئے لوگ ہیں۔تمل ناڈو میں 84، دہلی میں 63، تلنگانہ میں79 ، اترپردیش میں 59، آندھرا پردیش میں61، آسام میں 91 اور نڈمان ونکوبار میں 83 فیصد متاثرین تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں یا ان کے رابطے میں آئے لوگ ہیں۔ اروناچل پردیش میں ایک شخص کروناوائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور وہ تبلیغی جماعت میں شامل ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس سے واضح ہے کہ کرونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے میں سوشل ڈسٹنسنگ کا پالن نہ کرنا کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس کے پیش نظر حکومت کے سوشل ڈسٹنسنگ سے متعلق ہدایات کی پیروی سبھی کو ضرور کرنا چاہئے جس سے کرونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کو جیتنے میں کامیابی حاصل کی جاسکے ۔مسٹر اگروال نے بتایا کہ زمینی سطح پر کرونا کے خلاف جنگ کرنے والوں کی محنت کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ان میں کیرلہ کا کاسرگوڈ ضلع ایک بہترین مثال کے طورپر سامنے آیا ہے ۔ اس ضلع میں اب تک 168 کرونا وائرس سے متاثر لوگ پائے گئے ہیں جن میں سے 113 لوگ صحت مند ہوچکے ہیں۔اچھی بات یہ رہی ہے کہ اس ضلع میں کرونا وائرس کی وجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ 55 متاثروں کا ابھی بھی علاج کیا جارہاہے ۔وزارت داخلہ کی ترجمان پونیہ سلیتا شری واستو نے نامہ نگاروں کی کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں پھنس گئے غیر ملکی لوگوں کے ویزے کی مدت تین مئی تک مفت بڑھانے کا حکم جاری کیا ہے ۔ غیر ملکی جن لوگوں کی ویزے کی مدت ختم ہوگئی ہے ان سے اوور اسٹے پنالٹی نہیں لی جائے گی اوراگر انہیں ایکزٹ پرمٹ کی ضرورت ہوگی تووہ بھی مفت میں دی جائے گی۔ اس کے لئے انہیں 17 مئی تک کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ہند نے یہ سہولت خیر سگالی کے تحت دیا ہے ۔محترمہ شری واستو نے بتایا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی موجودگی قابل اطمینان ہے اورسبھی ریاست لاک ڈاؤن کی پیروی کررہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا