کورونا:تارکین وطن کارکنوں کو گاؤں بھیجنے کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں پٹیشن

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کورونا وائرس کووڈ 19′ کی وجہ سے جاری ملک بھر لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں تہاں پھنسے تارکین وطن کو انفیکشن کی جانچ کے بعد گاؤں واپس بھیجنے کے ہدایات سے متعلق پٹیشن سپریم کورٹ میں ہفتہ کو دائر کی گئی۔درخواست گزار جگدیپ سنگھ چھوکر نے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے مفاد عامہ کی عرضی داخل کی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ مزدور پریشان ہیں اور انہیں اپنے آبائی گاؤں واپس بھیج دیا جانا چاہئے ۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سب سے زیادہ تارکین وطن مزدور متاثر ہوئے ہیں۔ ان کارکنوں کو کورونا انفیکشن کی جانچ میں نگیٹو پائے جانے کے بعد گاؤں بھیج دیا جانا چاہئے ۔درخواست گزار نے مزدوروں کو زبردستی گھر سے دور رکھنے کو ان کے آئین کے فراہم کردہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے تارکین وطن کارکنوں کو اپنے گاؤں بھیجنے کے لئے مرکزی حکومت کو ہدایات دے ۔درخواست کی سماعت پیر کو ہو سکتی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا